پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پر چلا رہے ہیں۔ جس دن دھکا دینا بند کر دیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ جیل میں ہے۔ اگر ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا اور نہ ہی پارلیمنٹ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:
نبیل گبول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں باہر آنے میں بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی گارنٹی دے کر باہر آئیں گے اور جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ وہ جیل میں رہیں لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔