صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پر ردعمل میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اپوزیشن غنڈہ گردی کر کے ہمیں نہیں ڈرا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن ہمیں آئین و قانون کے بھاشن دے رہی ہے جبکہ پرویز الہی کے دور میں اپوزیشن کو مار پڑوائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کو گھر پر بیٹھ کر ضمانتیں ملتی تھی۔ انہوں نے توشہ خانہ سے فائدہ لیا اور ملنے والے تحفوں کو فروخت کیا۔ سابق وزیر اعظم نے گھڑی اور دیگر سامان بیچا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا تھا۔ ان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن کسی نے 9 مئی نہیں کیا۔ نواز شریف کو قید کیا گیا لیکن کسی نے 9 مئی نہیں کیا تھا۔ سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشتگردی کی جا رہی ہے۔