0

بجٹ میں سولر پینل پر مزید کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے،چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ بجٹ میں سولر پینل پر مزید کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سولر پینل پر ٹیکس بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں،مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے۔

آئندہ مالی سال ٹیچر کو 25فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگی،رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ری فنڈ کیاجائےگا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف نے سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی ہے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply