آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد این70 پر دہشتگردی کے واقعےمیں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کےعزم کااظہارکیا اور کہا قوم کی سپورٹ سے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔
صدر مملکت نے 5دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے ملک سے فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔









