0

بانی کے تبصروں کو ہم فلٹرکرکے بیان کرتے تھے، علیمہ خان نے سیدھا بول دیا، مروت

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح بات کرتے ہیں،علیمہ خان باہر آکر ویسے ہی بتا دیتی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان کا کل کابیان پی ٹی آئی کابیانیہ نہیں ہے،ڈیل کے بیانات سے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کونقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بے لاگ تبصرے کرتے ہیں جنہیں ہم فلٹر کرکے باہر آکر بتاتے تھے، سلمان اکر م راجہ نے سیاسی لوگوں پربانی پی ٹی آئی سےملاقات کی پابندی لگوائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی خود بھی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہے۔

بٹ کوائن اور سائبر کرائم کے حوالے سے بہت سے کیسز لڑے ہیں، بٹ کوائن کے حوالے سے قوانین سازی ہونی چاہیے،اگر بٹ کوائن کے حوالے سے قانون سازی ہوتی ہے تو یہ بڑا اقدام ہوگا۔

بھارت نے بٹ کوائن پر ٹیکسیشن تو کی ہے مگر کرنسی کو ویلیو نہیں دی،بٹ کوائن کے بہت سے فائدے ہیں اورکچھ نقصانات بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply