0

سجاول میں گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ، مشینری اور ٹرانسفارمر جل کر تباہ

سجاول کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق آگ کے باعث قیمتی مشینری اورٹرانسفارمرجل کرخاکسترہو گئے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گرڈ اسٹیشن کی تباہی کے باعث سجاول، جاتی، بڈھو تالپوراورگرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، فائربریگیڈ عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply