کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ، بحریہ ٹاؤن کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
اہلخانہ کے مطابق جاں بحق خواتین آپس میں بہنیں تھیں، زخمیوں میں ان کا بہنوئی اور دو بچے شامل ہیں جبکہ متاثرہ خاندان موٹرسائیکل پربحریہ ٹاؤن کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنیوالی نامعلوم کارنے انہیں ٹکرماری۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جس کے بعد پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی شخص اپنی اہلیہ، سالی اور بچوں کے ساتھ سیر کے لیے نکلا تھا، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق لیاقت آباد سی ایریا سے ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔









