0

وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پراسپیشل کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر اسپیشل کمیٹی بنا دی۔ سپیشل کابینہ کمیٹی کے سربراہ خود وزیراعظم آف پاکستان ہونگے۔

ہم نویسٹی گیشن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، نوکریوں کے مواقع اور دوست ممالک مختلف معاہدے کرسکے گی ، وزیرتعلیم، وزیر برائے صحت، وزیر برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، وزیر خارجہ، وزیر صنعت اور وزیر تجارت اس کمیٹی کے ممبران میں شامل ہونگے۔

نوٹس کے متن کے مطابق کمیٹی بین الاقوامی معاہدے کرنے کی بھی مجاز ہوگی، کمیٹی سمگلنگ، ورکرز کی تضحیک، ایمگیریشن اور دوسرے تکنیکی مسائل کا فوری حل ڈھونڈے کیلیے لائحہ عمل تیارکرےگی۔

کمیٹی ہنر مند افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ بیرون ملک نوکریوں حاصل کرنے کی پالیسی کو بہتر بنائے گی اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال اور جدید ہنرمندی کی پالیسی کے معاملات دیکھے گی، اس حوالے سے کابینہ کمیٹی بین الاقوامی معاہدے کیلئے ایکشن پلان بھی تیارکرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply