0

حیدرآباد، دکان میں سلنڈر دھماکہ، 60سے زائد افراد جھلس کر زخمی

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی دکان میں سلنڈر دھماکہ سے 60 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

سول اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب نے بتایا ہے کہ 60 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 23 کو کراچی ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن مریضوں کو کراچی ہسپتال ریفر کیا گیا وہ 60فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں۔ 20 کے قریب معمولی زخمی تھےجنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔دکان میں سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply