0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے ،بیرسٹر عقیل ملک

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 7کمرے دئیے گئے ہیں ،ان پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کو آپس میں لڑانے اور ملک توڑنے کی کمپین چلائی جا رہی ہے ،1971سے جو مطابقت دی گئی اس پر قانون حرکت میں آئے گا اور ان سے پوچھ گچھ ہو گی ۔ آج ایف آئی اے حرکت میں آئی ہے ،ایف آئی اے پوچھے گی کہ کون سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹر ہینڈل استعمال کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 7کمرے دئیے گئے ہیں ، ان پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے ،وکیلوں کی پوری فوج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جاتی ہے۔

آج ان کی طرف سے کہا گیا کہ میرے پاس تو کاپی ، پین بھی نہیں اور قید تنہائی میں ہوں ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اگر کاپی ، پین نہیں ہے تو انٹرویو کیسے دے دیا۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اگر وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جاتا تو کون جا کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملتا ہے ، جو ثبوت موجود ہیں وہ پراسیکیوشن کو دینے ہوں گے ، ہمیں پراسیکیوشن کو مزید مضبوط کرنا ہو گا۔

جب جوڈیشل اکٹیوازم اور سہولت کاری ہو گی تو قانون کو اپنانا ہو گا ، یہ نہیں ہو سکتا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے دل میں نرم خانہ ہو اور باقی سیاستدانوں کیلئے نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply