0

پاکستان کو غیر مستحکم کرنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، طلال چودھری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ایک غیر تصدیق شدہ آرٹیکل عالمی اخبار میں چھپوایا گیا۔

طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ان کے پاس تمام سہولیات ہیں لیکن پھر بھی مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، انہیں 7کمرے ملے ہوئے ہیں، ایکسرسائز کیلئے مشین موجود ہیں اور دیسی گھی کے کھانے ان کیلئے تیار کیے جاتے ہیں، دنیا بھر میں ایسی سہولیات شائد ہی کسی قیدی کو ملی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے ایک غیر تصدیق شدہ آرٹیکل عالمی اخبار میں چھپوایا گیا ہے ، یہ پاکستان کے اداروں کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

یہ عدلیہ پر پریشر ڈال کر ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ جتنا غیر مستحکم پاکستان ہو گا اتنا ریلیف ملے گا، اور پھر انہیں کوئی کندھوں پر بٹھا کر وزیراعظم ہاؤس لے جائے گا۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو کال کوٹھریوں میں رکھا گیا ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، بہترین سہولیات کے باوجود بھی کہتے ہیں کہ قید تنہائی میں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply