وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا روشن پاکستان پروگرام کے تحت توانائی بحران کاخاتمہ ممکن ہوگا،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
صوبائی حکومتوں کی مدد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں،جہاں 20سے100فیصد تک نقصانات ہیں ،وہاں لوڈشیڈنگ ہوئی،ان علاقوں میں بجلی بند نہ کریں تو نقصانات مزید بڑھ جائیں گے۔
اس موقع پروزیرمملکت علی پرویزملک نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کوعوام کی پریشانی کابخوبی علم ہے،کم لاگت پر بننے والی بجلی کوعوام تک رسائی ممکن بنائیں گے۔
ن لیگ کی قیادت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔