سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پربھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔