محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے، مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے۔
لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں یکم جون تک آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔