0

بھارت خطے میں جان بوجھ کر صورتحال کشیدہ کررہاہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پورا خطہ امن و امان کے حوالے سے خطرے میں ہے ،بھارت خطے میں جان بوجھ کر صورتحال کشیدہ کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے ،بھارت کے غیرقانونی اور غیرسنجیدہ بیانات سے صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔

بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی اقدامات جارحیت پر مبنی ہیں ،پاکستان دہشت گردی کا شکار رہاہے،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہواہے،معصوم شہریوں کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply