0

نادرا پاک آئی ڈی ایپ پر اسلحہ لائسنس کی تجدید سمیت نئی سہولیات متعارف

لاہور، نادرا نے صارفین کی سہولت کیلئے اپنی ڈیجیٹل خدمات میں مزید بہتری لاتے ہوئے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے نئے ورژن 4.0.0 میں اسلحہ لائسنس کی تجدید سمیت متعدد سہولیات متعارف کروا دی ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے آسانی سے اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرسکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی نادرا دفترجانے کی ضرورت نہیں۔

ایپ میں شامل نئی خصوصیات کے تحت صارفین اپنے خاندان کے تمام افراد، انکی تشکیل اوردیگراہم معلومات تک فوری رسائی حاصل کرسکتے ہیں اورایپ کے ذریعے مختلف دیگر شناختی خدمات بھی بآسانی انجام دی جا سکتی ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ ڈیجیٹل سہولت کاری کے دائرہ کارکومزید وسعت دینے کیلئے سرگرم ہے تاکہ صارفین کو جدید، محفوظ اور تیزترسہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply