0

حکومت پنجاب نے 7 ڈپٹی کمشنرز سمیت 14اعلیٰ افسر تبدیل کر دئیے

حکومت پنجاب نے 7 ڈپٹی کمشنرز سمیت 14اعلیٰ افسر تبدیل کر دئیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) شعیب علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔

چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال لگا دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ سید راملھا علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ آفس کی ڈسپوزل پر موجود مس امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈسپوزل پر موجود خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ لگا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس محمد عمر شیر کو ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply