0

شوکت سفزئی نے راجہ ریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو بڑی غلطی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات چاہیں توہم وزیراعظم آج ہی پہنچ جائیں ۔

ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی کسی سے کوئی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ، ہم اس وقت عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ انتشار پھیلا نے کا الزام بھی لگاتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتے ہیں ، ہم نہیں کہتے ہم سے غلطیاں نہیں ہوئی ، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں ہیں ، راجہ ریاض کی پارٹی میں شمولیت بہت بڑی غلطی تھی ۔

پروگرام میں موجود سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی مہربانی سے وزیراعظم بنے تھے، ایک بار پھر وہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہتے ہیں اور ان سے معافیاں مانگ رہےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے سیاست دانوں کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہو گی ، یہ اس بار یہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں آ سکتے ، اگر یہ سیاسی جماعتوں کو نہیں مانیں گے تو ان کیساتھ ایسا ہی ہو گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی تو اس ملک کو توڑنا چاہتے تھے ، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں واپس لائے تھے ، کیونکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والے پیسے سے کمیشن کھانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply