0

حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

5لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر موبائل سمیں بلاک ہوں گی،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5لاکھ6 ہزار671 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 6لاکھ سے زائد افراد کے ذمہ انکم ٹیکس بنتا ہے جنہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا،فہرست میں شامل افراد ٹیکس ادا کرکے اپنی سم بحال کرا سکتے ہیں ۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور موبائل آپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply