0

رانا ثناء اللہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔

یاد رہے  رانا ثناء اللہ  کو عام انتخابات میں  قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply