اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے شہریوں پر فیسوں کا اطلاق کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے ہزار روپے، پولیس جنرل ویری فکیشن کیلئے ہزار روپے اور فارنر رجسٹریشن سرٹیفیکٹ پر بھی ہزار روپے فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل ہزار روپے اور کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس پر 1500، موٹر کار ویری فیکشن سرٹیفکیٹس (فارنزک) کیلئے 3500روپے کی فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔