بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کیسز قانون کے مطابق چلیں تو بانی پی ٹی آئی مئی میں باہر آ جائیں گے ، آج بھی صرف پانچ وکلا کو جیل میں سابق چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب بہترین انداز میں چل رہےہیں، ہم نے تمام پوزیشنز کے فیصلے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کیے ہیں ۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا حکومت اورتمام پوزیشن پر فیصلے مشاورت سے کیے ہیں۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک اور بیان میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز پر کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم پارلیمنٹ میں رہ کر مسائل کا حل ڈھونڈیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس اعتراضات آئے تو اس کا جواب دیں گے، پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
انکا کہنا تھا کہ لیکن الیکشن کمیشن نے ابھی تک انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس ملنا چاہیے اور ہمارے ساتھ انصاف بھی ہونا چاہیے۔