0

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ایل این جی نیب ریفرنس میں بری

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ریفرنس نیب کیس میں بری کردیا۔

ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو بے گناہ قرار دینے کے بعد شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔ ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply