0

پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان

حیدر آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین کو سزائیں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دفعہ ایک کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز سے ملک بھر میں انسداد پولیس مہم کا آغاز ہو گیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 2 کروڑ 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply