سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی میں واپس جانے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم روز انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں ، لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں۔
اس سوال پر کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟ جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔