0

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت

ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلو ں پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے، سرمایہ کاری کے حوالے سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم نے شاندار میزبانی، سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام دینے پر اظہار تشکر کیا،

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply