0

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ  ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ، ژوب 8، سبی میں 16، تربت 19، نوکنڈی 14، چمن 12، گوادر 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply