0

کرم میں 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ، خلاف ورزی کرنیوالے فریق کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ضلع کرم میں 6 ماہ سے جاری کشیدہ صورتحال کے بعد فریقین کے درمیان بالآخر امن معاہدہ طے پا گیا۔

جرگے کے مطابق فریقین نے آٹھ ماہ کے لیے امن معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے بعد ٹل سے پاراچنار مرکزی شاہراہ اور پاک افغان شاہراہ کھولنے سمیت قیامِ امن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

امن معاہدے کے لیے ہونے والے جرگے میں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام شریک ہوئے ،جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین قیامِ امن میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلد دیرپا امن قائم ہو سکے۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث تقریباً 6 ماہ سے شاہراہیں بند ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply