میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان کو ڈی جی بھنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔
جوائنٹ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز راجہ تنویر اعظمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے رانا منظور احمد کی خدمات ملٹری کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو واپس کردی گئیں،رانا منظور احمد جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔