0

پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کے حوالے سے سازگار ماحول فرام کیا۔ لیکن اب پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اور شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران 6 خوارجی ہلاک ہوئے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

حزب اختلاف سے حکومتی مذاکرات پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے۔ اور حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔ جبکہ حکومتی کمیٹی کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی۔ کیونکہ ہم چاہتے ہیں ملک آگے چلے۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی اب مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ یہ اپنے گریبان میں جھانکیں اور آئیں بیٹھیں ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کمیٹی 2018،2014 اور 2025 کے مذاکرات کا بھی جائزہ لے۔

معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply