0

جعلساز انکشاف

خود کو سرکاری ایجنسی کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز کی جانب سے سینٹ میں اہم شخصیات کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جعلی افسر سینٹ میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر کئی اہم شخصیات کو لوٹ رہا تھا ، سینٹ جس کیخلاف سینٹ کے اعلیٰ افسر کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو مقدمہ درج کرانے کی تصدیق کر دی ہے۔

انکوائری افسر محمد اکبر صدیق کا کہنا ہے کہ دھوکہ باز شیگان جمشید ریٹائرڈ میجر کا بیٹا ہے، ملزم نے سینٹ میں اپنی ایک دوست خاتون کو نوکری بھی دلوائی۔

انکوائری افسر کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم کو کروڑوں روپے کے فراڈ مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے ، ملزم ایجنسی کا جعلی کارڈ استعمال کرکے سینٹ سیکرٹریٹ سے کام کرواتا رہا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply