0

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمان کی کمیٹی کے وقار کو ٹھیس پہنچنے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے سربراہ مظفر رانجھا انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہونگے ، وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہ نے سینٹ کے اعلیٰ  افسر زین گیلانی کو آج ہی طلب کر لیا ہے۔

سینٹ میں سابق ملازم کی ایک بیوہ نے کمیٹی کو گھر چھن جانے پر شکایت کی تھی ، چیئرمین سینٹ کمیٹی آف ہائوسنگ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ، وزارت ہائوسنگ کے دو اعلیٰ افسران نے مبینہ طور پر کمیٹی کی سفارشات کے برعکس حکم جاری کیا تھا۔

انسپکشن کمیشن کے سربراہ انکوائری مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply