0

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد ہلاک اور میجر سمیت 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں  6 خواج ہلاک اور 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں ، میجر حمزہ کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے ، فورسزپاکستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply