وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے ہمیں کرسی کا کوئی شوق نہیں ،گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم تھا کہ احتجاج ڈی چوک پر ہوگا،اپنے لیڈر کیلئے بڑی تعداد میں عوام باہرنکلے ہیں۔
ملک کو جس طرف لے کر جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،حکومت ہو یا نہ ہو اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔
بعدازاں خیبر پختونخوا اسمبلی کااجلاس 2 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔