0

پشاور، وزیراعلیٰ کا صورتحال کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صورتحال کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے، اجلاس میں  بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پارٹی سیاست پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply