0

مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار اگلے پانچ سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے۔

پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

مولانا  فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد میں جے یو آئی کے انٹرا پارٹی کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply