0

قومی کرکٹرز

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کل 30 ستمبر کو ہوں گے ، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق 8 سے 10  کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کھلاڑیوں میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے جبکہ زیادہ تر ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے، پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ زیادتی ہونے کے حق میں نہیں اسلئے ان کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply