0

معروف عالم دین حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم ورکن مرکزی مجلس عاملہ66سالہ مولانا قاضی عبدالرشید حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے ہیں۔

قاضی عبد الرشید کو طبیعت خراب ہونے پرمقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،مولانا قاضی عبدالرشید مرحوم جامعہ دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی کے بانی و مہتمم تھے۔

نماز جنازہ بعد نماز عصر لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔بعد ازاں جامعہ دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ کے قریب قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

انہوں نے سوگواران میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک فرزند مولانا قاضی محمد جنید ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مولانا قاضی عبدالرشید کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply