0

انٹرا پارٹی انتخابات

 جمیعت علمائے اسلام ( ف ) نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، جے یو آئی کی جانب سے معاون وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پہلے صوبوں میں ہو رہے ہیں ، صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے، ہم نے متعلقہ ونگ کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا وقت دیا جائے۔

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے، ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو جاتا ہے۔

ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وقت ختم ہونے پر جے یو آئی کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ، ممبر سندھ حکومت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر دلائل دیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو آج طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply