0

پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ائیر لائن کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے، پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعہ کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، پرواز کے دوران بھی فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کے اعلان کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply