0

ضلع گوادرمیں مشتعل ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر دھاوا ، سپاہی شہید

ضلع گوادرمیں مشتعل ہجوم نے سیکیورٹی فورسز پر دھاوا بول دیا، حملے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع گوادر میں پرتشدد ہجوم کے حملے کے باعث آفیسر سمیت 16فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں ، حملہ نام نہادبلوچ راجی مچی کی آڑ میں کیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہجوم کی پر تشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ، ذمہ د اروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اورویڈیوز کااستعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے شہریوں سے اپیل ہے پراپیگنڈے کاشکارنہ ہوں،بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply