0

ٹی ایل پی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے کے معاملے پر تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل ہیں ،ایف آئی آر کے متن مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply