0

پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبر پختونخوا پیدا کرے گا، مشیر خزانہ کے پی

مشیرخزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں 62 روپے کا بجلی یونٹ دیتی ہے، پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبر پختونخوا پیدا کرے گا۔

گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بجٹ قاتلانہ ہے اس سے زیادہ بدنام بجٹ کوئی اور نہ ہوگا، اس سال آئی ایم ایف نے 95 ارب روپے کا سرپلس رکھا تھا، میں گزارش کروں گا باقی صوبے بھی اپنی کارکردگی دکھائیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے 100 دنوں میں 3 بجٹ دیے یہ منی بجٹ نہیں ہے، 10 مئی کو سابقہ حکومت کا بجٹ دیا، 24 مئی کو وفاق سے پہلے بجٹ دیا۔ انہوں نے کہا ہم جون کے پہلے ہفتے بجٹ پاس کرچکے ہیں، ہم نے بتایا کہ صوبے کا بجٹ صوبے نے پیش کرنا ہے، ہم نے اس سال 20 ارب روپے بچا کر پنشن فنڈ کیلئے مختص کردیا، عید سے پہلے ہم نے ٹی ایم ایز اور میونسپل کو 90 کروڑ جاری کیے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم 3 مہینے میں 2 ارب روپے سے زائد کی ادویات بانٹ چکے ہیں، وزیراعلی کے پی، کابینہ نے اسلام آباد کیعلاوہ کہیں سفر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بنائیں گے ، پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبرپختونخوا پیدا کرے گا، فی یونٹ 6 روپے میں پڑےگا، حکومت ہمیں 62 روپے کا یونٹ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمانے والوں کا 30 فیصد تک ٹیکس بڑھ گیا، سالانہ ایک کروڑ تنخواہ کمانے والوں پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا، ایک کروڑ سے اوپر کمانے والوں پر 10 فیصد سرچارج لگا دیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق نے 25 فیصد تنخواہیں بڑھادیں اور ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا، خیبر پختونخوا حکومت نے پراپرٹی پر ٹیکس آدھا کردیا، وفاق نے گھر خریدینے پر 23 فیصد ٹیکس لگا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply