0

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

لاہور کے علاقوں باغبان پورہ،فرخ آباد ،لکشمی چوک،علامہ اقبال ٹاون ،نابھہ روڈ کے اطراف بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے، شہر میں تیز رفتاری کے ساتھ ہوائیں چل رہیں ہیں۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن،مون مارکیٹ،برکت مارکیٹ،فیروز پور روڈ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاون علامہ اقبال ٹاون ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،چوبرجی، انارکلی، مزنگ، شاہ عالم، مصری شاہ، دھرم پورہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ کینال روڈ ، سمن آباد ، اچھرہ ، مال روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ ، کینال ویو ، ملتان چونگی ، چوک یتیم خانے، مغلپورہ ، باغبان پورہ ، گری شاہو ، اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی ، سبزازار سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔ بارش اور تیز ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ، ساتھ ہی گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

ہوا میں نمی کا تباسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا 18 کلومیٹر پر گھنٹا چل رہی، بارش کے بعد لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply