0

ڈالر 350 روپے سے اوپر چلا جائے گا؟ عمر ایوب کی پیش گوئی

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اپنی ضمانت منظور ہونے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی)میں مچلکے جمع کرا دیے ہیں۔

عمر ایوب نےمیڈیا سے بجٹ کے بعد صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دورے حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جبکہ ڈالر کا ریٹ 170 سے 180 روپے کے درمیان تھا۔ اب بجلی کا فی یونٹ 100 روپے تک چلا جائے گا۔ جبکہ امپورٹ روکنے کے باعث ڈالر کا ریٹ 275 روپے پر پہنچ چکا ہے، جلد آپ دیکھیں گے امریکی ڈالر 350روپے سے بھی اوپر چلا جائے گا۔

انہوں نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ دو عہدوں کی وجہ سے میں اپنے فرائض ادا نہیں کر پا رہا تھا جس کی وجہ سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑا۔عمر ایوب نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply