مسلم لیگ ن نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو دے دیں۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 اور پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی تاہم پیپلز پارٹی کو اب تک 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی جا چکی ہے۔
پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں کامیاب رہی ہے ، ایم کیو ایم کے حصے میں 2 کے بجائے 4 کمیٹیاں آئیں۔
علاوہ ازیں ایک، ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہو گئیں ، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری میں تعاون کیلئے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھیں ، مسلم لیگ ن اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔