0

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کے آمنے سامنے آ گئے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے ، صحیح اپوزیشن نہیں کر سکتے۔

سابق وفاقی وزیر نے حامد خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ، حکومت جو قانون لانا چاہ رہی ہے اس سےعدلیہ تباہ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ حامد خان نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply