0

عمر ایوب

 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستان کے عوام پر حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل کا بجٹ فارم 47 کی حکومت نے پاس کرایا ، یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، کسی حکومتی رکن نے میری بات کی تردید نہیں کی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا پڑتا ہے، اپنے کام کو پورا وقت نہیں دے پا رہا اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیا، عدت کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply