0

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، موسیٰ خیل،شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم مٹھی، تھرپارکر،عمر کوٹ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply