0

شاعر احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

آزاد کشمیر پولیس نے شاعر احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی۔

بھائی لیاقت شاہ کے مطابق کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور اہل خانہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اہلیہ ، بچے اور میں شامل تھا،انہوں نے کہا احمد فرہاد کیخلاف بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،احمد فرہار کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ،اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے، کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کے کردار کی وجہ سے لوگوں میں شعور آیا ہے، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply